Monday, October 22, 2018
Home > جرائم > ایبٹ آباد میں ظلم کی انتہا ہو گئی، 8 سالہ بچہ جابحق

ایبٹ آباد میں ظلم کی انتہا ہو گئی، 8 سالہ بچہ جابحق

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ):  سوشل میڈیا پر دن بھر وائرل رہنے والا یہ واقعہ نہایت ہی افسوس ناک ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ سالہ مدثر ولد شیر افضل ایبٹ آباد تھانہ لورہ کی حدود “کنگڑ میرا” کا رہائشی ہے. مدثر کا گدھا اس کے پڑوسی محمد مسکین کے کھیتوں میں چلا گیا جسے واپس لانے کے لیے مدثر کو جانا پڑا. گدھے کے کھیت میں آنے اور کھیت خراب کرنے پر مسکین شدید غصے میں تھا، وہ گھات لگا کر بیٹھ گیا اور جیسے ہی مدثر گدھے کے قریب پہنچا مسکین نے مدثر کو مارنا شروع کر دیا، اس نے مدثر کو گدھے کے پیچھے باندھا اور گدھے پر لاٹھیاں برسانی شروع کر دیں. مدثر کی چیخ و پکار اور ڈنڈے کھا کر گدھا بِدک کر بھاگا اور مدثر کو پیچھے پیچھے گھسیٹتا رہا. کئی کلومیٹر سڑک پر گھسیٹنے سے مدثر کی کھال ادھڑ گئی، اس کا سر اور جسم پتھروں سے ٹکراتا رہا اور آٹھ سالہ مدثر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
مقامی صحافی کے مطابق پولیس نے محمد مسکین کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی اور اسے گرفتار کرکے تھانے منتقل کر یا گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا مدثر کو انصاف مل سکے گا یا نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *