Tuesday, November 20, 2018
Home > بین الاقوامی > گیتا کے والدین 2 سال گزرنے کے باوجود نہ مل سکے

گیتا کے والدین 2 سال گزرنے کے باوجود نہ مل سکے

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):ایدھی سنٹر میں پرورش پانے والی بھارت کی گونگی بہری لڑکی گیتا کے والدین 2 سال گزرنے کے باوجود نہ مل سکے اور وہ اب بھی بھارت میں گونگے بہروں کے مرکز میں مقیم ہے۔
ذرائع کے مطابق 2015 میں ایدھی سنٹر انتظامیہ نے بھارت کی گونگی بہری لڑکی گیتا کو بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا جس کے بعد اس کے والدین کی تلاش شروع کی گئی تاہم دو سال گزرنے کے باوجود پاکستان سے جڑی چاروں بھارتی ریاستیں گیتا کے والدین کو تلاش کرنے میں ناکام رہیں۔ آئی جی جموں و کشمیر نے بھی اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے گیتا کے والدین ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس کے اصل والدین کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *