Tuesday, November 20, 2018
Home > قومی > پنجاب > پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 300پہلوان بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 300پہلوان بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کر دیئے ہیں ۔ صوبے بھر کے مختلف شہروں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بعض مقامات پر ایسا بھی دیکھنے کو ملا ہے کہ فوڈ مافیا کی جانب سے چھاپہ مار ٹیموں کے اہلکاروں ہی یر غمال بنا لیا جاتا ہے جس کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تین سو پہلوان بھرتی کرنے کا فیصل کیا ہے جو نا صرف اہلکاروں کی حفاظت کریں گے بلکہ جو لوگ اس دھندے میں ملوث ہیں ان کو بازاروں سے اٹھا کر بھی باہر پھنکیں گے ۔

ان پہلوانوں کو بطور سیکورٹی گارڈ بھرتی کیا جا رہا ہے جنہیں ماہانہ 25ہزار روپے تنخواہ دی جائے گی اور بھاری برقم جسامت کے لئے الگ سے الاؤنس بھی دیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *