Wednesday, December 12, 2018
Home > بین الاقوامی > فیس بک میں بڑی تبدیلی ، اینیمیٹڈ تصاویر ڈائریکٹ پوسٹ کرنا ممکن ہوگیا

فیس بک میں بڑی تبدیلی ، اینیمیٹڈ تصاویر ڈائریکٹ پوسٹ کرنا ممکن ہوگیا

معلوماتی ڈیسک (آواز پوائنٹ):فیس بک نے خاموشی سے اپنے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی متعارف کرادی ہے۔فیس بک پر جی آئی ایف یا اینیمیٹڈ تصاویر کو پوسٹ تو کیا جاسکتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ایسا صرف اسی وقت ممکن ہے جب کسی اور ویب سائٹ سے اس امیج کا لنک کاپی پیسٹ کریں یا کسی اور کی پوسٹ کو شیئر کریں۔مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اب ڈائریکٹ بھی فیس بک پر اپنی ڈیوائس سے حرکت کرتی تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فیچر میں سمارٹ فونز میں فیس بک کے کیمرہ آئیکون میں کلک کرکے اسے اوپن کریں اور پھر رائٹ سوائپ کریں تاکہ جی آئی ایف کو بنایا جاسکے۔اہم بات یہ ہے کہ اس میں صارفین مختلف قسم کے فریم اور فلٹرز (پریزما جیسے ایفیکٹس) کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔تاہم مسئلہ یہ ہے کہ اس اینیمیٹڈ تصویر کو صارفین صرف فیس بک اسٹوری یا پیج پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔تاہم دیگر سوشل میڈیا ایپس پر انہیں شیئر کرنا ممکن نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *