Tuesday, November 20, 2018
Home > ستاروں کا حال > آج کا دن کیسا گزرے گا ؟ آپ بھی جانیئے

آج کا دن کیسا گزرے گا ؟ آپ بھی جانیئے

برج حمل
جولائی24 پیر۔ کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔ حلقہ احباب میں آپ کے کام کی وجہ سے عزت و اہمیت بڑھے گی۔ دوسروں سے لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔
برج ثور
جولائی24 پیر۔ اندرون ملک کسی غیر علاقے میں سیر و تفریح کا پروگرام بنا سکیں گے۔ گھریلو مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ کاروبار میں حصہ لے سکیں گے۔
برج جوزا
جولائی24 پیر۔ معاون افراد کے خیالات میں تضار کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے مشترکہ کاروبار کا آغاز کرنے سے گریز کریں۔ گزشتہ ملتوی شدہ کاموں کی تکمیل کر سکیں گے۔

برج سرطان
جولائی24 پیر۔ کھیل کے میدان میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کچھ لوگ آپ کی مخالفت بھی کر سکتے ہیں۔
برج اسد
جولائی24 پیر۔ کوالٹی کے معیار پر چیزوں کا انتخاب کرنا چاہئے اپنی کوشش اور قسمت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ گھر میں ہم آہنگی پیدا ہو سکے گی۔

برج سنبلہ
جولائی24 پیر۔ بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں بھی کمی آئے گی۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ حاسدین کا خاتمہ ہو سکے گا۔
برج میزان
جولائی24 پیر۔ آپ اپنی شخصیت کو نکھار اور ترقی کر سکیں گے۔ رومان پر ور حضرات کو رومانس کے مواقع مل سکیں گے۔ بچوں کے معاملات میں خوشی حاصل کر سکیں گے۔
برج عقرب
جولائی24 پیر۔ مالی معاملات میں صلاح مشورہ مفید رہے گا۔ سماجی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ التوا ءمیں پڑے کام نئے سرے سے کر سکیں گے۔

برج قوس
جولائی 24پیر۔ کسی نئے کاروبار سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ بعض معاملات میں دوستوں کے ساتھ اختلاف رائے بھی پایا جائے گا جس کی وجہ سے حالات میں کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔
برج جدی
جولائی 24پیر۔ نجی طور پر کسی کام کا آغاز کر سکیں گے جس سے آپ کو منافع حاصل ہوگا۔ خاندان کے افراد کے ساتھ کسی تقریب کا اہتمام کر سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
برج دلو
جولائی 24پیر۔ مقامی ٹرانسپورٹ اور کمیونیکشن کے امور میں دلچسپی لیں اس بات پر غور کریں کہ آپ بچوں اور پڑوسیوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ گھریلو امور کی طرف توجہ

مرکوز رہے گی۔
برج حوت
جولائی 24پیر۔ کسی دوست کی بے وفائی یا صاحب اولاد افراد کو اولاد کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع مل سکتا ہے۔ جائیداد وغیرہ کا معاملہ زیر غور رہیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *