Saturday, October 20, 2018
Home > قومی > آصف زرداری کی 62ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

آصف زرداری کی 62ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):سابق صدر آصف علی زرداری کی 62 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصف علی زرداری کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج اپنی سالگرہ کا کیک اپنے گھر والوں کے ساتھ کاٹیں گے۔
آصف علی زرداری 26جولائی 1955کو کراچی میں پیدا ہوئے وہ 18 دسمبر 1987ءکو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *