Monday, October 22, 2018
Home > جرائم > ملتان میں پنچائت کے حکم پر بچی سے زیادتی کیس کا چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا ۔

ملتان میں پنچائت کے حکم پر بچی سے زیادتی کیس کا چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا ۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بستی راجہ رام میں چند دن قبل ملزم عمر وڈا نے 13 سالہ لڑکی شمیم کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر مذکورہ لڑکی کے لواحقین نے کہا کہ وہ بدلہ لیں گے اس پر شمیم اور عمر وڈا کے عزیزوں کے درمیان اس معاملہ پر پنچایت میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی کا بدلہ زیادتی ہی ہو گا پنچایت کے فیصلہ کی روشنی میں ملزم عمر وڈا کے لواحقین نے 16 سالہ عذرا کو شمیم بی بی کے رشتے داروں کے حوالے کردیاتھا۔ پولیس کے مطابق  فیصلے کے 4 مرکزی ملزموں سمیت 16 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *