Tuesday, December 18, 2018
Home > Uncategorized > تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے تفصیلات مانگ لیں

تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے تفصیلات مانگ لیں

الیکشن کمیشن تحریک انصاف

تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے تفصیلات مانگ لیں

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے تفصیلات مانگ لیں ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کو حکم جاری کیا ہے کہ سات ستمبر تک الیکشن کمیشن کو تمام تر تفصیلات جمع کروائی جائیں ۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ سردار رضا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو آخری وارننگ جاری کی جارہی ہے کہ سات ستمبر تک پارٹی فنڈنگ اور اکاونٹس کی تمام تر تفصیلات جمع کروائی جائیں ۔

 اس خبر کو بھی پڑھیں :مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اقامے کی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا

دوسری جانب اکبر ایس بابر کے وکیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ہر بار کوئی نئی درخواست جمع کروا کر کاروائی سے بچنا چاہتی ہے ۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک اس کیس کی سماعت روکی جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *