Tuesday, November 20, 2018
Home > ستاروں کا حال > ستاروں کا حال ، جانیئے آج کا دن کیسا رہے گا؟ اس خصوصی رپورٹ میں

ستاروں کا حال ، جانیئے آج کا دن کیسا رہے گا؟ اس خصوصی رپورٹ میں

ستاروں کا حال

ستاروں کا حال ، جانیئے آج کا دن کیسا رہے گا؟ اس خصوصی رپورٹ میں

معلومات ڈیسک(آوازپوائنٹ): ستاروں کا حال ، جانیئے آج کا دن کیسا رہے گا؟ اس خصوصی رپورٹ میں

برج حمل
26 اگست ہفتہ۔ کسی سائیڈ بزنس کا پروگرام بنا سکیں گے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اُلجھنے کی کوشش نہ کریں ورنہ یہ کسی بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ آپ کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئے گی۔
برج ثور
26 اگست ہفتہ۔ ملازمتی ترقی کے علاوہ کئی ایک نیک وسائل مہیا ہو سکیں گے گویا آپ کی سالانہ خوش بختی کا آغاز ہو جائے گا۔ آپ کی خود اعتمادی سے خاندانی‘ کاروباری اور دِلی معاملات بہتر طور پر طے ہو سکیں گے۔
برج جوزا
26 اگست ہفتہ۔ اپنی گزشتہ محنت کا ثمر حاصل کر سکیں گے۔ صحت‘ رومانس اور کاروبار کے معاملات توجہ کے طالب ہوں گے۔ سرمایہ کاری میں کامیابی کا امکان ہے۔ طالب علم تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لے سکیں گے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کے بعد ایک اور معروف شخصیت نے بول نیوز کو خیر باد کہ دیا

برج سرطان
26 اگست ہفتہ۔ نصیب یاوری کرے گا۔ غیر متوقع وراثتی مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔ کوئی ڈوبی ہوئی رقم مل سکتی ہے۔ شراکتی فوائد یا پھر کوئی انشورنس کلیم بھی خواہاں افراد کو مل سکتا ہے۔ فضول خرچی سے اجتناب کرنا بہتر رہیگا۔
برج اسد
26 اگست ہفتہ۔ کسی نامکمل کام کی تکمیل کر سکیں گے۔ ملازمت کے خواہشمند افراد کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ قانونی امور کے سلسلے میں آپ کی مصروفیت بڑھے گی۔ سماجی امور میں شرکت کر سکیں گے۔
برج سنبلہ
26 اگست ہفتہ۔ اپنی ذہانت اور حکمت عملی سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ کسی اہم شخصیت سے ملاقات کر سکیں گے جس سے مالی اور کاروباری فوائد حاصل ہونگے۔شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج میزان
26 اگست ہفتہ۔ روپے پیسے کے معاملات میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ اپنی صحت جسمانی کے لئے محتاط رویہ اختیار کریں۔ آپ اپنی ذہانت سے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

برج عقرب
26 اگست ہفتہ۔ ازدواجی اختلافات سے بچنے کے لئے بھی کوشش کریں ورنہ خانگی خوشیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموںمیں شکوک و شبہات جنم لے سکتے ہیں ۔
برج قوس
26 اگست ہفتہ۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں میں شکوک و شبہات جنم لے سکتے ہیں۔ غیر ضروری اخراجات سے پرہیز کریں۔ رومانوی معاملات توجہ طلب ہوں گے۔
برج جدی
26 اگست ہفتہ۔ گزشتہ نامکمل کاموں کی تکمیل کر سکیں گے۔ کاروبار کے سلسلے میں کوئی خوشی حاصل ہوگی۔ سرمایہ کاری منافع بخش رہے گی۔ دوستوں کےساتھ لین دین کے سلسلہ میں محتاط رہیں۔

برج دلو
26 اگست ہفتہ۔ گھر میں دور دراز سے مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ با اثر افراد کے تعاون سے مشکلات دور ہو سکیں گی۔ رُکے ہوئے کام خصوصاً کاروباری‘ معاشی سلسلے پھر سے کشادہ ہونے لگیں گے۔
برج حوت
26 اگست ہفتہ۔ عام حالات میں آپ فطرتی طور سے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر آج جلد بازی کی بجائے عقل و فہم صبر و تحمل‘ بردباری سے کام لیتے ہوئے اپنے گزشتہ رُکے ہوئے کاموں کی تکمیل کر سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *