Monday, October 22, 2018
Home > قومی > پنجاب > پنجاب فوڈ اتھارٹی میں سینکڑوں آسامیوں کا اعلان ہو گیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں سینکڑوں آسامیوں کا اعلان ہو گیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں سینکڑوں آسامیوں کا اعلان ہو گیا ۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): حکموت پنجاب کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میں سینکڑوں آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ فوڈ کو مزید موثر اور مستحکم بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔

پنجاب بھر میں فوڈ کوالٹی کنٹرول ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں جس کے بعد کافی بڑی تعداد میں غیر معیاری کھانا اور کھانے کی اشیا بنانے والے ہوٹلوں اور کارخانوں کو بند کیا گیا ہے ۔

محکمہ کی کارگردگی کو مزید موثر اور محکمہ فوڈ کی ٹیمز کو مزید مستحکم کرنے کے لئے محکمہ کی جانب سے سینکڑوں آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں گریڈ 5 سے لے کر گریڈ 17 تک کی آسامیاں شامل ہیں ۔

آسامیوں پر بھرتیاں ضابطہ کار کے تحت ہوں گی اور امید وار این ٹی ایس ٹیسٹ کے زریعے امتحان میں شامل ہوں گے ۔ کامیاب ہونے والے امید واروں کو انٹرویو لیٹر جاری کئے جائیں گے ۔

مزید جاننے کے لئے یہاں دیکھیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *