Tuesday, December 18, 2018
Home > بین الاقوامی > قطر سے پاکستانیوں کے لیئے بڑی خوشخبری آگئی

قطر سے پاکستانیوں کے لیئے بڑی خوشخبری آگئی

قطر

قطر سے پاکستانیوں کے لیئے بڑی خوشخبری آگئی

نیوزڈیسک (آواز پوائنٹ): سعودی عرب میں خراب ہوتی صورتحال کے بعد قطر سے پاکستان کے لئے خوشخبری سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی ہے۔

قطر نے پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا جن کے شہریوں کو قطر آمد پر بھی ویزا مل سکے گا جسے ویزا آن ارائیول کہا جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں: حج پرمٹ کے بغیر مشاعر لے جانےوالوں کو قید اور جرمانے کی سزا دی جائیگی

 عرب  ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری آن ارائیول ویزا حاصل کرنے کے بعد 30 دن تک قطر میں قیام کر سکیں گے۔ تاہم، بعد ازاں اس ویزہ کی معیاد مزید 30 روز بڑھانے کی درخواست کی جا سکتی ہے

 قطر ائیرویز کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے قطر میں اپنا (ایم آر) مشین ریڈایبل پاسپورٹ دکھانا ہوگا جس کے ختم ہونے کی کم از کم معیاد چھ ماہ یا اس سے زائد ہونی چاہیے جب کہ ساتھ ہی انہیں ریٹرن ٹکٹ بھی دکھانا ہو گا جس کے بعد ویزہ جاری کیا جائے گا ۔

واضع رہے کہ رواں برس قطر نے 80 ممالک کے لیئے یہ سوہولت متعارف کروائی تھی تاہم اب پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *