Wednesday, October 17, 2018
Home > قومی > شیخ رشید نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

شیخ رشید نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

شیخ رشید

 شیخ رشید احمد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ): الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی کرپشن کا سمندر ہے اس معاملے پر قطر سے معاہدے کا پارلیمنٹ میں کوئی ریکارڈ نہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن ریفرنس کی سماعت کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔مویشی منڈی میں جانوروں کے ساتھ رقص کرنے کو کس نے کہا؟؟؟
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کیسز کا زلزلہ اور طوفان آنے والا ہے نواز شریف کے جانے کے بعد سارے کاغذ نکل آئے ہیں اور والیم 10 میں بھی بعض ملکوں کے جواب آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیب پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے لیکن نیب نے حدیبیہ پیپرز کے حوالے سے مثبت بیان دیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں میں ججوں کی تعداد دگنی کی جائے جبکہ وزیراعظم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ کریں کیونکہ جمہوریت کو بچانا ہے تو ججز کی تعداد دگنی ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *