Monday, October 22, 2018
Home > جنرل نالج > کافی کا استعمال کرنے والے کم بیمار اور لمبی عمر پاتے ہیں ، ماہرین

کافی کا استعمال کرنے والے کم بیمار اور لمبی عمر پاتے ہیں ، ماہرین

کافی

سپین کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ جو لوگ زیادہ کافی پیتے ہیں وہ بیماریوں کم متاثر ہونے کے ساتھ لمبی عمر بھی پاتے ہیں۔

معلومات ڈیسک(آوازپوائنٹ):اللہ تعالی نے کوئی چیز حقیر یا بے فائدہ پیدا نہیں کی اس نے جو بھی چیز بنائی اس کے بے پناہ فوائد بھی رکھے۔ بلکل اسی طرح رب کائنات نے کافی کے دانوں میں بھی اپنی حکمت چھپا رکھی ہے۔

یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی جانب سے تمام یورپی ممالک پرکئے گئے سروے میں 19,896 رضاکاروں کو شامل کیا جن کی اوسط عمر 37 سال اور 8 مہینے تھی۔ 17 سالہ مدت میں جن لوگوں نے روزانہ اوسطاً 4 کپ کافی پلائی گئی ان میں کسی بھی وجہ سے ناگہانی موت کے امکانات ایسے افراد کے مقابلے میں 64 فیصد کم دیکھے گئے جو کافی نہیں پیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر سے پاکستانیوں کے لیئے بڑی خوشخبری آگئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کی روزانہ مقدار اور عمومی صحت میں تعلق کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ روزانہ 2 کپ کافی کے اضافی استعمال سے ناگہانی موت کے امکانات مزید 22 فیصد کم ہورہے تھے چاہے وہ کسی بھی وجہ سے ہو۔

ماہرین کے مطابق 45 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کےلیے 2 کپ اضافی کا استعمال کرنے کا یہی فائدہ 30 فیصد تک دیکھا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *