Tuesday, December 18, 2018
Home > جرائم > ویب سائٹ کے زریعے لڑکیوں کی بکنگ جاری ، سائبر کرائم نے آنکھیں بند کر لیں

ویب سائٹ کے زریعے لڑکیوں کی بکنگ جاری ، سائبر کرائم نے آنکھیں بند کر لیں

ویب سائٹ

ویب سائٹ کے زریعے لڑکیوں کی بکنگ جاری ، سائبر کرائم نے آنکھیں بند کر لیں

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): ویب سائٹ اور مساج سینٹر کی آڑ میں فحاشی کے اڈے چلنے لگے ۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں زنا کی طرف مائل ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومتوں اوروفاقی دارلحکومت اسلام سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں ویب سائٹس اور مساج سینٹرز کی آڑ میں فحاشی کے اڈے سرگرم ہوگئے۔

، انٹرنیٹ پر LOCANTO ویب سائٹ پر سرعام بکنگ کے لئے فون نمبرز اور فحاش تصاویر ریٹس سمیت اپ لوڈ، لاہور پولیس مبینہ منتھلیاں لے کر گناہ میں برابر کی حصہ دار بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دلہا گلزار کی دلہنیا خواجہ سرا نکلی ۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی یہ ویب سائٹ نوجوانوں کو فحاشی کی جانب مائل کرنے میں مصروف عمل ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم کو علم ہونے کے باوجود کارروائی کرنے سے قاصر، نوجوان نسل بے راہ روی کی طرف گامزن، ایڈز سمیت دیگر بیماریاں تیزی سے پھیلنے کے شدید خطرات پیدا ہوگئے۔

زرائع کے مطابق برسر اقتدار لوگوں کے آشیر باد سے چلنے والے یہ مساج سینٹر اور ویب سائٹس ایک مافیا کا روپ دھار چکی ہیں ۔ متعلقہ حکام کومعلومات ہونے کے باوجود کاروائی سے روکا جاتا ہے ۔

قابل زکربات یہ ہے کہ انٹرنیٹ جہاں وقت کی ضرورت بن چکا ہے وہیں یہ بد کردار مافیا اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے انٹرنیٹ کے زریعے فحاشی اور عریانی کے آن لائن اڈے چلا رہے پیں جو انتظامیہ اور ایف آئی سائبر کرائم کی کارگردگی پرسوالیہ نشان ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *