Tuesday, November 20, 2018
Home > Uncategorized > سینئیر اداکار حبیب کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے ۔

سینئیر اداکار حبیب کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے ۔

شوبز ڈیسک (آواز پوائنٹ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار حبیب کی اج برسی منائی جا رہے ہے ۔محروم اداکار کا  اصل نام حبیب الرحمان تھا آپکا شمار فلم انڈسٹری کے تعلیم یافتہ اداکاروں میں ہوتاتھا ۔ آپ نےگورنمنٹ کالج لاہور سے  ایم اے انگلش اور بعد ازاں ایم اے فارسی اور  ایم اے اردو کی ڈگری بھی حاصل کی ۔

مرحوم ایریگشن اور سول ایویشن کے محکموں سے بھی منسلک رہے اور حادثاتی طور پر فلم انڈسٹری میں آئے لیکن بہت جلد کامیابی حاصل کر لی اور پھر اس پیشے سے مستقل وابسطہ ہوگئے واضع رہے کہ ۱۹۶۵ میں حبیب اپنے دوستوں کے ساتھ فلم کی شوٹنگ دیکھنے گئے جہان ہدایتکار لقمان اپنی فلم لخت جگر کی شوٹنگ میں مصروف تھے انھوں نے حبیب کو وہیں پر اپنی فلم میں مختصر کردار دیا یوں انھیں پہلے ہی سین میں ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔

حبیب الرحمان نے بہت سی اردو فلموں میں کام کیا جن میں شہرت، زیر عشق ۔کالاپانی ،ماں کے آنسو ،غزالہ ۔وقت ،دیوداس وغیرہ شامل ہیں ۔ اردو فلموں کے ساتھ آپ پنجابی فلموں میں     ،بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے جن میں میلہ دو دن دا ، لنگوٹیا ،ٹیکسی  ڈرائیور ۔بازی جت لئی۔وغیرہ شامل ہیں

یاد رہے کہ اداکار حبیب مختصر علالت کے بعد 25 فروری 2016کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *