Tuesday, December 18, 2018
Home > جنرل نالج > مکئی کے ایسے فوائد جو آج سے پہلے آپ کو معلوم نہیں ہوں گے۔

مکئی کے ایسے فوائد جو آج سے پہلے آپ کو معلوم نہیں ہوں گے۔

مکئی

مکئی کے ایسے فوائد جو آج سے پہلے آپ کو معلوم نہیں ہوں گے۔

معلومات ڈیسک(آواز پوائنٹ): مکئی کی چھلی تو آپ بہت شوق سے کھاتے ہوں گے لیکن چھلی کےایسے فوائد جو شاید آپکو معلوم نہ ہوں۔

دنیا بھر میں چھلی کھانے کے شوقین افراد کی کوئی کمی نہیں ۔ مختلف ممالک کے لوگ اسے مختلف انداز میں کھانا پسند کرتے ہیں کوئی ابال کر کھاتا ہے تو کوئی بھوں کر اور کوئی آخروٹ کے ساتھ کھانا پسند کرتا ہے ۔

انٹی آکسیڈینٹس خصوصیات
برطانوی تعلیمی ادارے کارنویل یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مکئی انٹی آکسیڈینٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔اس میں فینولک ایسڈ نامی کمپاﺅنڈ پایا جاتاہے جس کی وجہ سے جسم میں انٹی آکسیڈنٹس بڑھتے ہیں۔
ذیابیطس کے خلاف فائدہ
جن افراد کو ذیابیطس یا بلڈ پریشر کامسئلہ ہوانہیں مکئی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔اس میں موجود فوٹوکیمیکلز کی وجہ سے خون میں اعتدال رہنے کی وجہ سے ذیابیطس کنٹرول میں رہتی ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر نہیں ہوتا۔
نظام انہضام میں بہتری
اس میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو نظام انہضام کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔اسے کھانے سے قبض دور ہونے کے ساتھ پیٹ ٹھیک رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی امیر ترین خاتون لِیلیان بیٹنکورٹ 94سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔

دل کے امراض کے لئے نہایت مفید
مکئی میں وٹامن بی کی ایک قسم فولیٹ پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے خون میں ایسی چیزیں پیدا نہیں ہوتیں جو دل کی بیماری پیدا کریں۔جن کھانوں میں فولیٹ پایا جاتا ہے وہ دل کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔
فائبر سے بھرپور
ایسے کھانے جن میں فائبر موجود ہووہ جسم کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں اور مکئی ایسے ہی کھانوں میں سے ایک ہے۔فائبر کی وجہ سے معدہ ٹھیک رہتا ہے اور قبض نہیں ہوتی۔
خون کی کمی کے لئے
وٹامن کی کمی سے ہونے والی خون کی کمی کو مکئی کھاکر بآسانی دور کیا جاسکتا ہے۔اس میں آئرن کی وافرمقدار پائی جاتی ہے جو کہ جسم میں کومضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کشمیری مکئی اپنے زائقے اور رنگت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے اور ماہرین اسے دنیا کی بہترین مکئی میں سے ایک تصور کرتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *