Tuesday, November 20, 2018
Home > بین الاقوامی > ٹرمپ انتظامیہ نے معروف نشریاتی اداروں کے نمائندوں کو میڈیا بریفنگ سے نکال دیا۔۔

ٹرمپ انتظامیہ نے معروف نشریاتی اداروں کے نمائندوں کو میڈیا بریفنگ سے نکال دیا۔۔

نیوز ڈیسک  اواز پوائنٹ : واشنگٹن ڈی سی : میڈیا کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی انتظامیہ کی جانب سے نارواں سلوک میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز وائٹ ہاوٰس     میں ہونے والی ایک اہم بریفنگ کے دوران دنیا بھر کے معروف نشریاتی اداروں اور اخباری نمائندوں کو بریفنگ سے نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گیگل کہلانے والی ایک غیر رسمی بریفنگ سے پہلے وائٹ ہاوس انتظامیہ نے بی بی سی ،سی این این ،نیویارک ٹائمز  کے نمائندگان کو باہر نکال دیا ۔جبکہ بریفنگ بھی مرکزی ہال کے بجائے ایک چھوٹے کمرے میں دی گئی

تفصیلات کے مطابق پریس سیکرٹری وائٹ ہاٗئوس شان اسپائسر نے بریفنگ کے دوران میڈیا نمائندوں کو نکانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جس پر یو ایس ٹوڈے اور ٹائم میگزین کے نمائندوں نے بھی پریس بریفنگ کا بائیکاٹ کیا۔

یہ واقع ایسے وقت میں ہوا جب ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا پر شدید تنقید کر رہے ہیں ایک تقریب کے دوران ٹرمپ نے میڈیا کو امریکیوں کا دشمن قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ میڈیا کے نمائندے نامعلوم زرائع کے حوالے سے خبریں دینے سے گریز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *