Saturday, October 20, 2018
Home > قومی > احسن اقبال کو عدالت کے باہر کیوں روکا گیا اصل وجہ سامنے آگئی۔

احسن اقبال کو عدالت کے باہر کیوں روکا گیا اصل وجہ سامنے آگئی۔

احسن اقبال

احسن اقبال کو عدالت کے باہر کیوں روکا گیا اصل وجہ سامنے آگئی۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): وزیرداخلہ احسن اقبال کو احتساب عدالت کے باہر اس لیئے روکا گیا کیونکنکہ ان کا نام اندر جانے والوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا نام عدالت کے اندر جانے والوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا اس لیئے جوانوں نے انھیں روک لیا ۔

 آج صبح وزیر داخلہ احسن اقبال اور دیگر وفاقی وزراء کو احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: بطور وزیر داخلہ تمام ماتحت ادارے میرےسامنے جوابدہ ہوتے تھے، چوہدری نثار

عدالت کے باہر روکے جانے پر وزیر داخلہ برہم ہو گئے اور انہوں نے رینجرز کے انچارج برگیڈئیر آصف کو طلب کر لیا لیکن برگیڈئیر حاضر نہیں ہوئے ۔

وزیر داخلہ نے اس واقعہ پر رینجرز سے رپورٹ طلب کر لی ۔رینجرز حکام نے اس واقعہ پر رپورٹ تیار کروا کے وزیر داخلہ کو بھجوا دی ۔

رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ کا نام عدالت آنے والوں میں شامل نہیں تھا ۔صرف ان لوگوں کو عدالت جانے دیا گیا جن کے نام فہرست میں شامل تھے

وزیر داخلہ نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے اندر ریاست نہیں چل سکتی اگر سول ادارے اسی طرح نا تواں رہے تو میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا ۔

One thought on “احسن اقبال کو عدالت کے باہر کیوں روکا گیا اصل وجہ سامنے آگئی۔

  1. The Interior Minister’s question is who is in charge of the country. Under whose authority the state’s forces are, and not why the rangers stopped him? The deployment of the Rangers was illegal.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *