Saturday, October 20, 2018
Home > قومی > ن لیگ کے حامی سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی پر نواز شریف کی مذمت

ن لیگ کے حامی سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی پر نواز شریف کی مذمت

نواز شریف

ن لیگ کے حامی سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی پر نواز شریف کی مذمت

نیوزڈیسک (آوازپوائنٹ): میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا مخالفانہ سیاسی نقطہ نظر کو جبراً دبانا قابل مذمت ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت، آزادی اظہار رائے کا احترام اور تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اور مخالفانہ سیاسی نقطہ نظر کو جبراً دبانا قابل مذمت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگ ٹوٹتی ہوئی نظر آرہی ہے شیخ رشید نے نئی پیشنگوئی کردی

سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے مؤقف کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کی گمشدگی اور انہیں ہراساں کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی رائے پر حملہ قرار دیا۔

میاں محمد نواشریف کا کہنا تھا کہ کہا کہ ملکی قانون، شائستگی اور اپنی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار یا کسی دوسرے کی رائے سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آزادی اظہار رائے کے حق پر پختہ یقین رکھتا ہوں لہٰذا وزارت داخلہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور گمشدہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *