Monday, October 22, 2018
Home > عوامی مسائل > جمعرات کے روز پشاور میں عام تعطیل ا علان ہو گیا

جمعرات کے روز پشاور میں عام تعطیل ا علان ہو گیا

پشاور

جمعرات کے روز پشاور میں عام تعطیل ا علان ہو گیا

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): این اے 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دن پشاور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 4 کے لیے پولنگ 26 اکتوبر کو ہو گی ،  خیبرپختنخواہ کی ضلعی انتظامیہ نے 26 اکتوبر کو پشاور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

واضع  رہے کہ این اے 4 کی سیٹ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

دوسری جانب این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں 14 اُمیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں گلزار خان کا بیٹا بھی شامل ہے۔ گلزار خان کے بیٹے اسد گلزار پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

ن لیگ ، جماعت اسلامی اے این پی بھی ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *