Monday, October 22, 2018
Home > اسلام > رایئونڈ عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع۔

رایئونڈ عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع۔

رائیونڈ

رایئونڈ عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع۔

 نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): رایئونڈ عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں  قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ، تمام تر انتظامات مکمل

تفصیلات کے مطابق عالمی تبلیغی مرکز رائیونڈ میں اندرون ملک اور بیرون ملک قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

اجتماع میں 100سے زائد ممالک کے زائرین شرکت کریں گے ۔

رائیونڈعالمی تبلیغی اجتماع کو دو حصوں میں مختلف علاقائی بنیادوں پر تقسیم کیا ہے پہلا یکم نومبر سے شروع ہوگا جبکہ پہلے حصے کی دعا کےبعد دوسرے حصے کا آغاز ہو جائے گا ۔

اجتماع کے لئے  دس لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ عارضی بیت الخلا  بھی قائم کی گئی ہیں ۔

زائرین کو طبعی سہولیات  فراہم کرنے کے لئے فری ڈسپنسریاں بھی قائم کی گئی ہیں ۔

اجتماع کے موقع پر محکمہ ریلوے نے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون سندھ سے ہزاروں زائرین کو لے کر رائیونڈ مرکز پہنچیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *