Tuesday, November 20, 2018
Home > قومی > محمد حفیظ تیسری بار پابندی کی زد میں ؟ لندن سے اہم خبر آگئی

محمد حفیظ تیسری بار پابندی کی زد میں ؟ لندن سے اہم خبر آگئی

محمد حفیظ

محمد حفیظ تیسری بار پابندی کی زد میں ؟ لندن سے اہم خبر آگئی

نیوزڈیسک(آواز پوائنٹ): پاکستان کرکٹ تیم کے بہترین آل رائونڈر محمد حفیط تیسری بار پابندی کی زد میں آئیں گے یا نہیں فیصلہ آج ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کے لئےآج کا دن انتہائی اہم کیونکہ پروفیسر آج برطانیہ کی لف برو بائیو مکینک لیب میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دیں گے۔

سری لنکا کے خلاف عمدہ کارکردگی آل راونڈر کے لئے نمبر ون پوزیشن تو لائی مگر ساتھ ہی نئی مشکل بھی لے آئی،آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکو ک قرار دے دیا گیا تھا ۔

 یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد بھی مجھے کیوں نکالا کلب میں شامل ہو گئے

لف برو بائیو مکینک لیب میں محمد حفیظ کا آج بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہو گا۔ ٹیسٹ میں بارہ ہائی اسپیڈ کیمروں کی مدد سے آف اسپنر کی گیندوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

فیل ہونے کی صورت میں پروفیسر تیسری بار پابندی کی زد میں آ سکتے ہیں۔سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں امپائرز نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا۔

واضع رہے کہ قومی کرکٹر اس سے قبل بھی دو بار پابندی کا شکار ہو چکے ہیں تاہم خاصی محنت کے بعد انھوں نے اپنا باولنگ ایکش درست کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *