Wednesday, December 12, 2018
Home > موسم > کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش

کوئٹہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش

موسم ڈیسک (آواز پوائنٹ):وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز آئندہ ایک ہفتے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش اسی کی کڑی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشہورہ دیدیا گیا ۔
محکمہ موسیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے بعد دھند میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *