Wednesday, December 12, 2018
Home > دلچسپ > خانپور میں بارات پر ڈالر ، ریال اور موبائل فونز کی بارش کرنے والے اصل میں کون ہیں کیا کام کرتے ہیں حقیقت سامنے آگئی

خانپور میں بارات پر ڈالر ، ریال اور موبائل فونز کی بارش کرنے والے اصل میں کون ہیں کیا کام کرتے ہیں حقیقت سامنے آگئی

ڈالر

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): گزشتہ دنوں خانپور میں بارات پر ڈالر ، ریال اور موبائل فونز کی بارش کرنے والوں کے بارے میں اپنے پڑھا اور سنا تو ہوگا لیکن یہ اصل میں کون ہیں کیا کام کرتے ہیں حقیقت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر ، ریال اور موبائل فون کی بارش کرنے والے پرچون فروش نکلے جو نئی و پرانی بوریاں سینے اور بیچنے کا کاروبار کرتے ہیں،ایف بی آر نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

ٖفراخ  دلی کرنے والے ارشد قریشی کا تعلق قریشی خاندان سے ہے جبکہ دولہا کے چچا کا کہنا ہے کہ براتیوں پر پیسہ لٹانا قریشوں کی روایت ہے جب کہ دولہا کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

بارات میں ایک ڈالر کے پانچ سو نوٹ اور ایک ریال کے بھی پانچ سو نوٹ پھینکے گئے، جبکہ دو ہزار والے ڈبہ پیک موبائل فون بھی لٹائے گئے۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رحیم یار خان میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں کی جانب سے ڈالر ‘ ریال اڑائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے دولہے اور دلہن کے اہل خانہ کے مالی وسائل سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔

واضع رہے کہ انوکھی شادی کی اس تقریب کو قومی اور بین الاقوامی میں میڈیا میں میں خصوصی طور پر رپورٹ کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *