Tuesday, December 18, 2018
Home > بین الاقوامی > سچن ٹنڈولکر اپنے سیاسی کیرئیر کی پہلی تقریر کرنے میں ناکام

سچن ٹنڈولکر اپنے سیاسی کیرئیر کی پہلی تقریر کرنے میں ناکام

سچن ٹنڈولکر

سچن ٹنڈولکر اپنے سیاسی کیرئیر کی پہلی تقریر کرنے میں ناکام

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): دنیاکرکٹ کے عظیم بلے باز لٹل ماسٹر اپنے کیرئیر کی پہلی تقریر کرنے میں بری طرح ناکام رہ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر راجیہ سبھا کے مچھلی بازار بننے سے اپنی ڈیبیو تقریر نہ کرپائے۔
اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران دنیا کے نامی گرامی بولرز کو اپنی جاندار بیٹنگ سے خاموش کردینے والے سچن ٹنڈولکر کو راجیہ سبھا میں پہلی بار تقریر کرنے کا موقع ملا، مگر اس وقت کانگریس کی جانب سے شدید نعرے بازی کی وجہ سے وہ بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

اپوزیشن من موہن سنگھ پر پاکستان سے تعلقات کے الزام پر وزیراعظم نریندر مودی سے معافی کا مطالبہ کررہی تھی، تنگ آکر مجبورا چیئرمین وینکیاہ نائیڈو کو اجلاس ہی ایک روز کیلئے ملتوی کرنا پڑگیا۔

یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کیرئیر ختم ہونے کے بعد سیاست میں انٹری کی تھی جس کے بعد اب وہ بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر بھی بن چکے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *