Wednesday, October 17, 2018
Home > Uncategorized > سابق کپتان سلمان بٹ ایک اور تنازع میں پھنس گئے

سابق کپتان سلمان بٹ ایک اور تنازع میں پھنس گئے

سلمان بٹ

سابق کپتان سلمان بٹ ایک اور تنازع میں پھنس گئے

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ ایک بار تنازع میں پھنس گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں استعمال ہونے والی گیند پر تنقید سلمان بٹ کو مہنگی پڑ گئی جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہارون رشید نے سابق ٹیسٹ کپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر اپنے سیاسی کیرئیر کی پہلی تقریر کرنے میں ناکام

 نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ہارون رشید نے قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں استعمال ہونے والی گیند پر تنقید کرنے والے واپڈا کے کپتان سلمان بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بولراور بیٹسمینوں کو ہر قسم کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار رہنا چاہیے، کھلاڑی اپنے خیالات کے اظہار میں جلد بازی سے اجتناب کریں۔

  ہارون رشید نے مزید کہا کہ ہمارا ڈیوک کی بال کوہی اگلی انٹرنیشنل ہوم سیریز میں استعمال کرنے کا ارادہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *