Wednesday, December 12, 2018
Home > بین الاقوامی > بل گیٹس کی ایک اچھی عادت جس نے اسے دنیا کا امیر ترین آدمی بنا دیا

بل گیٹس کی ایک اچھی عادت جس نے اسے دنیا کا امیر ترین آدمی بنا دیا

بل گیٹس

بل گیٹس کی ایک اچھی عادت جس نے اسے دنیا کا امیر ترین آدمی بنا دیا

معلومات ڈیسک(آوازپوائنٹ: بل گیٹس گزشتہ کئی برسوں سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں ان کی ایک اچھی عادت نے انھیں دنیا کا امیر ترین شخص بنا دیا۔

بل گیٹس برسوں سے دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز پر قابض ہیں اور زندگی میں ان کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ مطالعہ کی عادت ہے۔

بل گیٹس کے والد ولیم ایچ گیٹس کا ایک بین الاقوامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کا بیٹا بچپن سے ہی ہر قسم کی کتاب پڑھنے کا شوقین تھا، چاہے وہ انسائیکلوپیڈیا ہو، سائنس فکشن ہو یا کسی اور موضوع پر ہو۔

بل گیٹس کے والد کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی کہ ان کا بیٹا کتابوں کا کتنا شوقین ہے مگر وہ اتنا مطالعہ کرتا تھا کہ میں نے اور اس کی ماں نے ایک اصول وضع کر لیا کہ رات کے کھانے کی میز پر کوئی کتاب نہیں ہوگی ۔

یاد رہے کہ بل گیٹس کی دولت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر اس دنیا کے ہر شخص کو ایک ایک ڈالر دیا جائے تب بھی تب بھی ان کی دولت ختم نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *