Monday, October 22, 2018
Home > بین الاقوامی > آٹھ سالہ بچی کو 4کمسن بچوں نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا

آٹھ سالہ بچی کو 4کمسن بچوں نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا

زیادتی

آٹھ سالہ بچی کو 4کمسن بچوں نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): بھارت میں 8سالہ کمسن بچی کوایک نوجوان سمیت چار کمسن لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک 8سالہ بچی کو محلے کے کمسن لڑکوں نے ایک 19سالہ نوجوان کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو منظر عام پر اس وقت آیا جب بچی نے اپنی ماں سے مخصوص تکلیف کی شکایت کی ۔بچی کو طبی معائنے کے لیے لیجایا گیا تو بچی کے جسم پر تشدد کے نشان پائے گئے

 یہ خبر بھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر اپنے سیاسی کیرئیر کی پہلی تقریر کرنے میں ناکام

پوچھنے پر بچی نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کر دی ۔اس کے بعد بچی کے والد کی مدعیت میں ملزما ن خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔19سالہ نوجوان کو گرفتار کر کے جیل جبکہ واقعے میں ملوث کمسن بچوں کو نگہداشتی مرکز بھیج دیا گیا ہے ۔

واضع رہے کہ بھارت میں گزشتہ کئی برسوں سے کمسن بچوں کے زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے لیکن یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں 4 کمسن ملزمان بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *