Wednesday, October 17, 2018
Home > قومی > تحفظ ختم نبوت کا معاملہ، ایک اور گروپ سامنے آگیا ۔

تحفظ ختم نبوت کا معاملہ، ایک اور گروپ سامنے آگیا ۔

ختم نبوت

تحفظ ختم نبوت کا معاملہ، ایک اور گروپ سامنے آگیا ۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ):  پنجاب اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زائد ارکان اسمبلی نے اسمبلی میں ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ”ختم نبوت گروپ“ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی کے ناموں کا اعلان دسمبر کے آخر میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے بتایا کہ ارکان اسمبلی نے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوجرانوالہ‘ لاہور‘ سرگودھا‘ فیصل آباد‘ راولپنڈی ڈویڑن اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔

زرائع کا بتانا ہے کہ یہ گروپ اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت پر آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ ختم نبوت کےقانون میں ترمیم کرنے والے زمہ داروں کو سامنے لانے کے لئے بھی آواز اٹھائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *