Monday, October 22, 2018
Home > کاروبار > شرح کرنسی > سعودی ریال اور متحدہ عرب امارات کے درہم رکھنے والوں کیلئے بُری خبر

سعودی ریال اور متحدہ عرب امارات کے درہم رکھنے والوں کیلئے بُری خبر

ریال

سعودی ریال اور متحدہ عرب امارات کے درہم رکھنے والوں  کیلئے بُری خبر

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): سعودی ریال اور متحدہ عرب امارات کے درہم رکھنے والے افراد کیلئے ایک بُری خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.20روپے سے بڑھ کر 110.30 روپے اور قیمت فروخت 110.70روپے سے بڑھ کر 110.80 روپے ہوگئی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: آٹھ سالہ بچی کو 4کمسن بچوں نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا

 ہفتہ کو سعودی ریال کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید مستحکم جبکہ قیمت فروخت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 29.20روپے سے گھٹ کر 29.15 روپے اور قیمت 29.50 روپے سے گھٹ کر 29.45 روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 29.90 روپے پر مستحکم جبکہ قیمت فروخت 30.30 روپے سے گھٹ کر 30.20 روپے ہوگئی

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ریال اوردرہم کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *