Tuesday, November 20, 2018
Home > قومی > پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کو ایک بار پھر بڑی خوشخبری مل گئی

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کو ایک بار پھر بڑی خوشخبری مل گئی

پاکستانی

 پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کو ایک بار پھر بڑی خوشخبری مل گئی

سپورٹس ڈیسک(آوازپوائنٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی گئی اور آل راؤنڈر عماد وسیم ایک مرتبہ پھر دنیا کے عالمی نمبر ون باولر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بھارت اور سری لنکا کی سیریز کے اختتام کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے عماد وسیم دنیا کے نمبر ون باولر بن گئے ہیں۔

انہوں نے بھارت کے جسپریت بمرا کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا جو سری لنکا کے خلاف سیریز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم رینکنگ میں 124 پوائنٹس کی بدولت سال کا اختتام پہلی پوزیشن پر کرنے میں کامیاب رہی جبکہ ویسٹ انڈیز دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

بلےبازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے پھر سے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں البتہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *