Monday, October 22, 2018
Home > بین الاقوامی > را کی ایک اور چال ناکام،کلبھوشن کی بیوی اور ماں ملاقات کے دوران اُسے کیا کہتی رہیں

را کی ایک اور چال ناکام،کلبھوشن کی بیوی اور ماں ملاقات کے دوران اُسے کیا کہتی رہیں

را

را کی ایک اور چال ناکام،کلبھوشن کی بیوی اور ماں ملاقات کے دوران اُسے کیا کہتی رہیں

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایک اور چال ناکام ، کلبھوشن یادیو کی بیوی اور ماں اسے ملاقات کے دوران کیا کہتی رہیں حقیقت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ملاقات اس کی اہلیہ اور والدہ سے کرائی تھی اور یہ ملاقات چالیس منٹ تک جا ری رہی تھی ۔ ملاقات کے دوران کلبھوشن کی بیوی اسے بار بار یہ کہتی رہی کہ آپ اپنا بیان بدل دیں اور کہیں مجھے ایران سے پکڑا گیا ۔

نجی ٹی نے اپنے زرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں کلبھوشن کی بیوی اسے اپنا بیان بدلنے کا کہتی رہی لیکن کلبھوشن نے اس پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک فوجی افسر ہوں میں اپنا بیان نہیں بدلوں گا۔جس پر اس کی بیوی نے جواب دیا کہ بھارت نے تو آپ کو اپنا شہری تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

نجی ٹی وی نے اپنے زرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ کلبھوشن نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ میں نے جو بیان دیا تھا میں اسی پر قائم رہوں گا اور ہر گز اپنا بیان نہیں بدلوں گا ۔ کلبھوشن نے کہا کہ میرے ساتھ جو رویہ رکھا جا رہا ہے وہ بہت اچھا ہے اور اس ملاقات پر میں پاکستان کا شکرگزار ہوں ۔

واضع رہے کہ کلبھوشن یادیو اس کی اہلیہ اور والدہ کی یہ ملاقات چالیس منٹ تک جاری رہی ھی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *