Wednesday, December 12, 2018
Home > بین الاقوامی > تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملائیشیانے کوریا کے سفیر کو وارننگ جاری کردی ۔۔

تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملائیشیانے کوریا کے سفیر کو وارننگ جاری کردی ۔۔

نیوذ ڈیسک ’آواز پوائنٹ ‘ ملائیشیا نے شمالی کوریاکے سفیر کو ’کم جونگ نام‘ کے قتل کے معاملے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارننگ جاری کردی ملائیشیاحکام کا کہنا ہے  کہ کم جونگ نام کے قتل کے سلسلے میں مطلوب شمالی کوریا کے سفارت کار نے تعاون نہ کیا تو ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاسکتے ہیں۔

ملائیشین حکام نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے سفارت کار ہیون کوانگ سانگ اگر تفتیش میں تعاون نہیں کریں گے تو دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔

ملائیشین پولیس نے قتل میں ملوث 8 شمالی کورین افراد پر شک کا اظہار کیا ہے ،جس میں سے 4 اپنے ملک جا چکے ہیں۔

دوسری جانب کم جونگ نام قتل کے سلسلے میں گرفتار انڈونیشی خاتونےکہا ہے کہ انہیں یہ ’یہ‘کام  کرنے کے لیے صرف 90 ڈالر کی رقم دی گئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *