Monday, October 22, 2018
Home > انٹرٹینمنٹ > گل پنڑہ کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر آخری نوٹس جاری کردیا

گل پنڑہ کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر آخری نوٹس جاری کردیا

گلوکارہ گل پنڑہ

ٹیکس انتظامیہ نے معروف پشتو گلوکارہ گل پنڑہ کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر آخری نوٹس جاری کردیا

انٹرٹینمینٹ ڈیسک (آواز پوائنٹ):ٹیکس انتظامیہ نے معروف پشتو گلوکارہ گل پنڑہ کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر آخری نوٹس جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس انتظامیہ نے معروف پشتو گلوکارہ گل پنڑہ کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر متعدد نوٹسز جاری کرنے کے بعد آخری نوٹس جاری کردیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔صبا قمر کے جسم پر بنا ئے گئے ٹیٹو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
ٹیکس انتظامیہ کی جانب سے گلوکارہ کو ایک کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے اور ٹیکس جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کا گھر اور گاڑی تحویل میں لیے جانے کا امکان ہے ۔اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ریونیو پشاور نے کچھ عرصہ قبل اپنی انکوائری مکمل کی تو اس میں ان کے کروڑوں روپے کی آمدن کا پتہ چلا ،یہ بھی معلوم ہوا کہ گلو کارہ کو متعدد نوٹسز بھی جاری ہوئے کہ وہ اپنی اس آمدن کا جواب دیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *