Monday, October 22, 2018
Home > جرائم > کچرے کے ڈھیر سے ایک اور نومولود کی نعش برآمد

کچرے کے ڈھیر سے ایک اور نومولود کی نعش برآمد

نعش

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): ٹاؤن شپ کے علاقے میں کچرے کنڈی سےایک اور نومولود کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاﺅن شپ کے علاقے میں خالی پلاٹ میں کچرے کے ڈھیر پر نامعلوم بچے کی نعش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور  پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے نعش یہاں پھینک کر فرار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *