Wednesday, October 17, 2018
Home > قومی > بلوچستان > مسلم لیگ ن کی حکومت کو بڑا دھچکا،دو سال بعد ہی حکومت ختم

مسلم لیگ ن کی حکومت کو بڑا دھچکا،دو سال بعد ہی حکومت ختم

ن لیگ

مسلم لیگ ن کی حکومت کو بڑا دھچکا،دو سال بعد ہی حکومت ختم

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): مسلم لیگ ن کی حکومت کو بڑا دھچکا، دو سال بعد ہی حکومت ختم ۔

تفصیلات کے مطابق  ق کے عبدالقدوس بزنجونئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے ،سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی کے مطابق نئے قائدایوان کیلئے کل 54 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں عبدالقدوس بزنجو نے 41 جبکہ ان کے مدمقابل پشتونخوا میپ کے آغا سید لیاقت نے 13 ووٹ حاصل کئے اور 9 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

پشونخوا میپ کے منظور کاکڑ ،نیشنل پارٹی کے مجیب الرحمان حسنی،خالدلانگو اورفتح بلیدی نے بھی عبدالقدوس بزنجو کے حق میں ووٹ دیا، نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *