Wednesday, December 12, 2018
Home > انٹرٹینمنٹ > مجھے بھی بچپن میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ، معروف پاکستانی اداکارہ نے سب کو چونکا دیا

مجھے بھی بچپن میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ، معروف پاکستانی اداکارہ نے سب کو چونکا دیا

مجھے

مجھے بھی بچپن میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ، معروف پاکستانی اداکارہ نے سب کو چونکا دیا

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): قصور کی ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کیئے جانے پر جہاں پوری قوم غم سے نڈھال ہے وہیں شوبز ستارے بھی زینب کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آچکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ فریحہ الطاف کا کہنا ہے کہ بچپن میں ان کے ساتھ بھی جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا جس پر ان کے والدین نے تو ایکشن لیا لیکن سب لوگ مجھے شرمندگی سے بچانے کیلئے خاموش ہی رہے۔

 فریحہ الطاف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربچپن میں اپنےساتھ پیش آنے والا جنسی ہراسگی کا واقعہ بیان کیا اور کہا کہ جب وہ 6 سال کی تھیں تو انہیں ان کے خانساماں نے ہراساں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر ان کے والدین نے ایکشن تو لیا لیکن شرمندگی سے بچنے کی خاطر تمام لوگوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی ۔

فریحہ الطاف نے کہا کہ ایسے واقعات پر خاموشی اختیار کرنا ہی اصل شرمندگی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *