Monday, October 22, 2018
Home > موسم > وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

پنجاب

چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں برسنے والی بارش سے موسم خوشگوار

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان،جہلم، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور جہلم میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، مانسہرہ، بٹگرام، ضلع لوئر دیر، دیر بالا، سوات اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ کوہستان اور تور غر میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *