Wednesday, December 12, 2018
Home > دلچسپ > راحت فتح علی خان کی آواز میں دم مست قلندر دھوم مچانے کو تیار

راحت فتح علی خان کی آواز میں دم مست قلندر دھوم مچانے کو تیار

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نئے پارٹی ترانے کی ویڈیو جاری

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):پاکستان تحریک انصاف نے لاہور جلسے کے لئے نیاء ترانہ تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ آتے ہی ترانے کی ریکارڈنگ کروائی گئی جس کے بول عثمان ڈار نے لکھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار مینٹل اسپتال پہنچ گئے
نئے پارٹی ترانے میں کرپشن اور اقامہ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔عثمان ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیا ترانہ عمران خان اور کارکنان کے لئے یوم تاسیس کا تحفہ ہے۔
ترانہ راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا۔راحت فتح علی خان نے کہا کہ ترانہ دو نہیں ایک پاکستان کے نظریے کو پیش کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *