Wednesday, December 12, 2018
Home > قومی > چوہدری نثار نے خاموشی توڑنے کا اعلان کر دیا۔

چوہدری نثار نے خاموشی توڑنے کا اعلان کر دیا۔

چوہدری نثار

چوہدری نثار نے خاموشی توڑنے کا اعلان کر دیا۔

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما چوہدری نثار علی خان نے بلاآخر خاموشی توڑنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان  کیا ہے۔

چوہدری نثار گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جسکی بڑی وجہ ان کی پی ٹی آئی میں ممکنہ شمولیت ہے تاہم ابھی تک چوہدری نثار کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ۔

بڑھتی چہ میگوئیوں کا جواب دینے کے چوہدری نثار علی خان نے آج شام پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ پرہس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے سوالات کے بھی جواب دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *