Saturday, October 20, 2018
Home > کھیل > فٹ بال > میچ کے دوران آسمانی بجلی گری تو پھر کیا ہوا؟ انتہائی افسوس ناک خبر

میچ کے دوران آسمانی بجلی گری تو پھر کیا ہوا؟ انتہائی افسوس ناک خبر

آسمانی بجلی

میچ کے دوران آسمانی بجلی تو پھر کیا ہوا؟ انتہائی افسوس ناک خبر

سپورٹس ڈیسک(آوازپوائنٹ): جنوبی افریقن فٹبالر جن پر میچ کے دوران آسمانی بجلی گری تھی  جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق بد قسمت فٹبالر کے کلب مارٹزبرگ یونائیٹڈ نے سٹرائیکر لیویاندا نٹشنگزی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

21 سالہ لیویاندا نٹشنگزی اس سال یکم مارچ کو دوستانہ میچ کے دوران بجلی گرنے سے زخمی ہونے کے بعد کومہ میں تھے۔ فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں فٹبال کلب نے انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ابھرتے ہوئے ستارے تھے اور ان کی ٹیم غم کی حالت میں ہے۔

مارٹز برگ یونائیٹڈ اس وقت جنوبی افریقہ کی پریمیئر لیگ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ مارٹزبرگ کے چیئرمین فاروق کدودیا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم لیواندا کے جانے سے انتہائی غم زدہ ہیں، جو بھرپور صلاحیتوں کے مالک ایک پرجوش کھلاڑی تھے۔ مارٹز برگ یونائیٹڈ فٹبال کلب کی جانب سے میں نٹشنگزی خاندان کے لیے دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *