Wednesday, December 12, 2018
Home > قومی > تحریک انصاف نے رانا ثنااللہ کا تعقب شروع کر دیا، بڑا قدم اٹھا لیا

تحریک انصاف نے رانا ثنااللہ کا تعقب شروع کر دیا، بڑا قدم اٹھا لیا

رانا ثنا اللہ

تحریک انصاف نے رانا ثنااللہ کا تعقب شروع کر دیا، بڑا قدم اٹھا لیا

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثنااللہ کا تعقب شروع کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ویمنز ونگ کی جانب سے خواتین کے خلاف نازیبا زبان اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو 50 ملین ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثناءاللہ کو نوٹس پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف نازبیا بیانات دے کر نہ صرف ان کی بلکہ 52 فیصد پاکستانی خواتین کی تضحیک کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ 7 روز میں اپنے بیان پر معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف 5 کروڑ ہرجانے کی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جبکہ کپتان نے عظمیٰ کاردار کو رانا ثنا اللہ کے خلاف بھرپور قانونی جنگ لڑنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

واضع  رہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں شریک خواتین سے متعلق رانا ثناءاللہ نے غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے معافی مانگی تھی جب کہ رانا ثناءاللہ نے بیان واپس لیا تھا تاہم انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *