Wednesday, December 12, 2018
Home > قومی > ن لیگ کو ایک اور جھٹکا، اہم ترین ایم این اے کپتان کے ساتھ مل گئے

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا، اہم ترین ایم این اے کپتان کے ساتھ مل گئے

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا، اہم ترین ایم این اے کپتان کے ساتھ مل گئے

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): ن لیگ  سے پرندوں کے اڑنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری نے پی ٹی آئی کو جوائن کر لیا ۔

تفصیلات کے  مطابق جوں جو ں الیکشن نزدیک آتے جارہے ہیں پاکستان مسلم ن کیلئے پریشان کن صورتحال میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ اس کے کئی اراکین اسمبلی نے پارٹی کو خیر بادکہہ دیا ہے۔

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور اس موقع پر عمران خان نے سردار جعفر لغاری کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد بھی دی۔

سابقہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا لغاری اور سابق سینیٹر سردار محسن لغاری بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

واضع رہے کہ ن لیگ کے کئی اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوچکے جبکہ 2013 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر سردار جعفر لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے ابھی کئی حکومتی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار ہیں جو براہ راست تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے میں ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *