Monday, October 22, 2018
Home > کھیل > کرکٹ > حسن علی انجری کا شکار ہو گئے

حسن علی انجری کا شکار ہو گئے

انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ باﺅلر حسن علی انجری کا شکار ہوگئے ۔

سپورٹس ڈیسک (آواز پوائنٹ):تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جو کہ ان دنوں انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے موجود ہے اور ٹیم کو اہم دھچکا لگا ہے کیونکہ لیسسٹر شائر کے خلاف دوروزہ ٹور میچ کے دوران حسن علی زخمی ہوگئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں 3 ٹانکے بھی آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔سابق وزیراعظم نواز شریف پر رقم بھارت منتقلی کا الزام،قائمہ کمیٹی کا اجلاس منسوخ
قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے بتایا کہ حسن علی آج ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے ۔انجری کے شکار فاسٹ باﺅلر کی جمعرات سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ میں شرکت مشکوک دیکھائی دیتی ہے تاہم صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ لیسسٹر شائر کے خلا ف قومی ٹیم کا دوروزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *