Tuesday, November 20, 2018
Home > قومی > پنجاب > پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور سے امیدواروں کےنام فائنل کرلئے

پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور سے امیدواروں کےنام فائنل کرلئے

پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور سے امیدواروں کےنام فائنل کرلئے، گزشتہ انتخابات میں حصہ لینےوالے سہیل شوکت بٹ اورشازیہ مبشر کی چھٹی۔

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):تفصیلات کے مطابق این اے123 سے ملک ریاض اوراین اے124سے حمزہ شہباز کےنام فائنل، این اے 125سے مریم نواز اوراین اے126سے مہراشتیاق کانام فائنل، این اے127سے پرویز ملک اوراین اے128سے روحیل اصغر کانام فائنل ہوگیا، این اے 129سے سردار ایاز صادق اوراین اے130سے خواجہ حسان الیکشن لڑیں گے، این اے 131 سےخواجہ سعد رفیق اوراین اے 132سے شہبازشریف امیدوارہوں گے، این اے 133وحید عالم خان اور134سے رانا مبشر الیکشن لڑیں گے، این اے 135سے سیف الملوک کھوکھر اوراین اے136 سے افضل کھوکھر کانام فائنل ہوگیا۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف 21 جون کو وطن واپس آئیں گے، شہبازشریف عید کے روز کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن گئے تھے، ان کی واپسی کے بعد ن لیگ کی انتخابی مہم کاباقاعدہ آغاز ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *