Saturday, October 20, 2018
Home > قومی > سابق حکمراں جماعت کو بڑا دھچکا، وزیر خارجہ نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا

سابق حکمراں جماعت کو بڑا دھچکا، وزیر خارجہ نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا

سابق حکمراں جماعت کو بڑا دھچکا، وزیر خارجہ نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ: سابق حکمراں جماعت کو بڑا دھچکا، وزیر خارجہ نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم رہنما اور سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔  انھوں نے کاغزات نامزدگی واپس لے لئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے الیکشن 2018 میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے ہیں۔تاہم ان کے اس اچانک فیصلے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *