Tuesday, November 20, 2018
Home > قومی > فواد چوہدری کے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

فواد چوہدری کے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

راولپنڈی کے الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری این اے 67 جہلم سے نااہل قرار دے دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار فخر عباس کاظمی کا فواد چوہدری کے خلاف دائر درخواست میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے زرعی ٹیکس ادا نہیں کیا اور ان کا شناختی کارڈ میں نام فواد احمد لکھا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔سابق حکمراں جماعت کو بڑا دھچکا، وزیر خارجہ نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا

الیکشن ٹریبونل نے فخر عباس کاظمی کی فواد چوہدری کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا آج آخری روز ہے اور ایپلٹ ٹریبونلز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 53 اسلام آباد ٹو اور کراچی کے این اے 243 سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *