Wednesday, December 12, 2018
Home > قومی > ٹرائی سیریز کے دوران ٹی ٹوئنٹی کا ٹاپ باﺅلر بننے کا ہدف ہے, شاداب خان

ٹرائی سیریز کے دوران ٹی ٹوئنٹی کا ٹاپ باﺅلر بننے کا ہدف ہے, شاداب خان

ٹرائی سیریز کے دوران ٹی ٹوئنٹی کا ٹاپ باﺅلر بننے کا ہدف ہے, شاداب خان

سپورٹس ڈیسک (آواز پوائنٹ): قومی لیگ سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹرائی سیریز کے دوران ٹی ٹوئنٹی کا ٹاپ باﺅلر بننے کا ہدف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔فواد چوہدری کے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔
قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کے بعد میڈیا کانفرنس کے دوران شاداب خان کا کہنا تھا کہ سکاٹ لینڈ میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا زمبابوے کے دورے میں فائدہ ہوگا کیونکہ وہ جہاں بھی کھیلنے جاتے ہیں تو ان کا سادہ سا ہدف یہی ہوتا ہے کہ بیٹنگ،باﺅلنگ یا فیلڈنگ جہاں بھی ان کی ضرورت ہو قومی ٹیم کیلئے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھائی جائے۔ ون ڈے کرکٹ میں دو گیندوں کے استعمال کی نئی بحث پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں اننگز کے دوران دو گیندوں سے کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ انہوں نے تو کرکٹ اس وقت شروع کی جب دو گیندیں ہی استعمال کی جا رہی تھیں۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔۔تولی پیر آزاد کشمیر کا ایک خوبصورت تفریحی مقام ہے لیکن
یاسر شاہ کی واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی طرح کے دباﺅمیں نہیں بلکہ دعاگو رہیں گے کہ جیسے یاسر شاہ ٹیسٹ میچز میں عمدہ کارکردگی دکھاتے رہے ہیں ویسے ہی ون ڈے میں بھی کامیاب رہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *