Tuesday, December 18, 2018
Home > قومی > پنجاب > افتخار چو ہدری کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر نااہل کیا گیا ، فواد چوہدری

افتخار چو ہدری کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر نااہل کیا گیا ، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے اور الیکشن کے لیے نا اہل قرار دئے جانے کی وجہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چو ہدری کے خلاف پریس کانفرنس کو قرار دے دیا ۔

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ): تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس میں انہوں نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں ، اس پر میں اپنے دوستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔جب آپ اس گیم میں ہوتے ہیں تو اس طرح کی رکاوٹیں ڈالی ہی جاتی ہیں، مجھے پیغام آیا تھا کہ افتخار چودھری کے خلاف پریس کانفرنس نہ کریں بصورت دیگر رد عمل آئے گا اور آپ کے الیکشن پر اثر پڑے گا سو وہی ہوا، لیکن کوئی بات نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔ٹرائی سیریز کے دوران ٹی ٹوئنٹی کا ٹاپ باﺅلر بننے کا ہدف ہے, شاداب خان
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ان کے اوپر جو بھی اس طرح کی بات گا اسے اس کا جواب ضرور ملے گااور افتخار چودھری اور ان کی باقیات کے خلاف ہماری جدوجہد بھی جاری رہے گی۔ فواد چوہدری کا اپنے کارکنوں کا لہو گرماتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سب اپنی مہم جاری رکھیں کیونکہ بہت جلد ہم میدان میں واپس ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *