Wednesday, December 12, 2018
Home > Uncategorized > دانیال عزیر کو منفرد سزا، ساتھ ہی نااہل بھی ہو گئے

دانیال عزیر کو منفرد سزا، ساتھ ہی نااہل بھی ہو گئے

دانیال عزیر کو منفرد سزا، ساتھ ہی نااہل بھی ہو گئے

نیوزڈیسک(آوازپوائنٹ): سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا جس کے بعد وہ الیکشن 2018 لڑنے کے اہل نہیں رہے۔

جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے گزشتہ ماہ 3 مئی کو دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

دانیال عزیز کے خلاف کیس کا فیصلہ جسٹس مشیر عالم نے پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو آئین کے آرٹیکل 204کے تحت عدالت برخاست ہونے تک توہین عدالت کی سزا سنائی۔

آج سماعت کے آغاز پر دانیال عزیز عدالت میں موجود نہیں تھے جس پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے آنے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی توہین عدالت کیس میں یہی سزا سنائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *